روس اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے آزاد پالیسی پر عمل درآمد کریں گے، سربیا ئی صدر
سربیا کے صدر الیکزینڈر ووچک نے کہا ہے کہ ان کا ملک یورپی یونین کے راستے پر آگے بڑھتے ہوئے اور روس اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک آزاد پالیسی پر عمل درآمد کرے گا۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق سربیا ایک آزاد اور خودمختار ملک رہے گا جو اپنے فیصلے خود کرے گا اور یورپی یونین کے راستے پر چلتا رہے گا، یہاں تک کہ یورپ میں بہت سے لوگ سربیا کو اس راستے سے ہٹانا چاہیں گے ۔
سربیا برابری کی بنیاد پر بہترین ممکنہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیےروس اور چین کے ساتھ اپنی روایتی دوستی برقرار رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک کسی کی خوشی کے لئے روس کے خلاف پابندیاں عائد نہیں کرے گا اور نہ ہی روس اور چین پر باقاعدگی سے تنقید کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو خوش کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔ ہمارا مقصدکسی دوسرے ملک یا تنظیم کے مفاد میں نہیں بلکہ ہر اہم کام اپنے شہریوں کے مفاد میں کرنا ہے۔
Comments are closed.