مداری پیسوں کی بوریاں لیکر گھوم رہے ہیں، ہر کوئی ضمیر فروش نہیں، صالح بھوتانی

حب(این این آئی) سابق سینئر صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمدصالح بھوتانی نے کہا ہے کہ آج کل کچھ مداری پیسوں کی بوریاں لیکر حب میں گھوم رہے ہیں اور لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انکو بتانا چاہتے ہیں کہ ہرکوئی ضمیرفروش نہیں ہے ضمیروں کی خرید و فروخت کی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں یہ کونسی سیاست ہے لوگوں کو پیسوں سے خریدنے والے الیکشن کے بعد غائب ہوجائیں گے کیونکہ وہ کہیں گے کہ ہم نے پیسے دیکر ووٹ خریدے ہیں اب ہم کیوں خدمت کریں۔یہ بات انہوں نے اتوار کو ساکران کے علاقے جانا آباد اور حب کے علاقے بھٹ آباد میں مختلف شمولیتی پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اعلی اقتدار میں رہنے والوں نے بیلہ اور اوتھل میں لچھ نہیں کیا اور کہتے ہیں کہ حب تباہ ہے حب کی حالت پر واویلہ کرنے والوں سے عوام پوچھے کہ آپ ساڑھے تین سال وزارت اعلی میں رہے آپ نے بیلہ کو پھولوں سے سجایا ہے جو اب حب کی فکر رہے آپکو گذشتہ دنوں بیلہ جانا ہوا بیلہ کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا کہ اعلی ترین اقتدار میں رہنے والوں نے بیلہ اور اوتھل میں کچھ بھی سیوریج کے ڈھکن تک نہیں دیئے. انہوں نے کہا کہ حب کی حالت پر چیخنے والوں نے ہی ہمارے فنڈز روکے میرعبدالقدوس کی پچھلی دور حکومت میں ہم نے حب ڈیولپمنٹ پیکیج لیا جو میرعبدالقدوس بزنجو کی مہربانی تھی مگر بیلہ والے نے اقتدار میں آتے ہیں حب پیکیج روک دیا جب ہم نے روکنے کی وجہ پوچھی تو کہا کہ ہم اسکی ماسٹرپلاننگ کرتے وہ ماسٹر پلاننگ ابھی تک ہورہی ہے مگر حب تک نہیں پہنچی.انہوں نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ حالیہ سیندک منصوبے کے معاہدے میں میں نہیں تھا نہ ہی معاہدے کے کسی میٹنگ کا حصہ تھا میں سمجھتا ہوں سیندک منصوبے کے معاہدے سے بلوچستان کو کوئی خاص فائدہ نہیں ملا لیکن انتخابات میں کامیاب ہوکر آنے والی حکومت کے ذریعے سیندک منصوبے میں بلوچستان کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدے لینے کی کوشش کرینگے. انہوں نے کہا کہ میں دو حصوں میں چل رہا ہوں ایک میری جماعت بلوچستان عوامی پارٹی اور دوسری مقامی سطح پر بھوتانی عوامی کارواں ہے بھوتانی عوامی کارواں سیاسی نہیں پیار و محبت کی کارواں ہے اس میں ہم سب آپس میں ایک ہیں اور بھوتانی عوامی کارواں حب اور لسبیلہ تک محدود ہے مگر بلوچستان عوامی پارٹی ایک بڑی جماعت ہے کچھ لوگوں نے باپ پارٹی کے ختم ہونے کی فاتحہ بھی پڑھ لی تھی مگر الحمداللہ باپ پارٹی آج بھی قائم و دائم ہے اور انکی فاتحہ ہم پڑھ رہے ہیں باپ پارٹی کو ختم کرنے کی بہت کوشش کی گئی مگر اللہ نے ہمیں عزت بخشی اور آج باپ پورے بلوچستان میں اپنے امیدوار کھڑا کیے ہیں اور انشاءاللہ ہمارے سارے امیدوار کامیاب ہونگے.اس موقع پر ساکران کے علاقے جانا آباد میں لہڑی برادری کی بڑی تعداد نے بھوتانی عوامی کارواں میں شمولیت اختیار کرلیا۔

Daily Askar

Comments are closed.