موٹر ویز کو حد نگاہ بہتر ہونے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث بند کئے گئے موٹر ویز کو حد نگاہ بہتر ہونے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے ۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کے ترجمان کی طرف سے پہر کو جاری بیان کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کو اسلام آباد سے بلکسر تک ، ایم 1 کو اسلام آباد سے پشاور اور سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک مرحلہ وار بند کیا گیا تھا تاہم دھند کی شدت میں کمی کے بعد اسے ہر قسم کی ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے موٹر وے صارفین سے گزارش کی کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور آپ کے جان و مال کا تحفظ ہے شہری دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں- گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں -تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کرلیں۔

Daily Askar

Comments are closed.