پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے، 9 لاکھ 10 ہزار لوگوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع ملے گا

میرپور ماتھیلو ( رپورٹ تنویر احمد سومرو ) ضلع گھوٹکی میں عام انتخابات کی تیاریاں، 728 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے، 9 لاکھ 10 ہزار لوگوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع ملے گا، ڈی ایچ او کو ہیلتھ ایمرجنسی پلان تیار کرنے کا حکم، ٹریننگ سیشن میں شامل نہ ہونے والے ملازمین کے خلاف رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کا فیصلہ. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر گھوٹکی آغا شیر زمان کی زیر صدارت ان کے دفتر کے کمیٹی روم میں عام انتخابات کے سلسلے میں انتطامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. جس میں ایس ایس پی انور کھیتران اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پرویز احمد کلہوڑو سمیت دو قومی اور چاروں صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ افسران سمیت ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر / ڈی آر او گھوٹکی نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران ضلع بھر کے 9 لاکھ 10ہزار 662 ووٹرز کے لئے 728 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں 200 مرد حضرات اور 200خواتین کے لئے مخصوص ہوں گے جبکہ 328 مشترکہ ہوں گے. اسی طرح 2620 بوتھ قائم کئے جائیں گے جس میں سے 1381 مردوں اور 1339 خواتین کے لئے ہوں گے. انہوں نے بتایا کہ عام انتخابات کے دوران 728 پرزائڈنگ آفیسر، 5240 اسسٹنٹ پرزائڈنگ آفیسر، 2620 پرزائڈنگ افسران سمیت کل 9 ہزار 316ملازمین فرائض سرانجام دیں گے جن کو ٹریننگ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، صاف و شفاف انتخابات منعقد کروانے میں متعلقہ عملدار اپنا کردار ادا کریں. اس موقع پر انہوں نے ڈی ایچ او کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے سلسلے میں ہیلتھ ایمرجنسی پلان تیار کیا جائے، تمام ایمبولینس فعال ہونی چاہیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہوگی. انہوں نے سیپکو افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن پولنگ اسٹیشن پر بجلی کی سہولت نہیں وہاں پر کنیکشن فراہم کئے جائیں..انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرانسپورٹرز سے اجلاس منعقد کرکے ٹرانسپورٹ پلان بناکر رپورٹ فراہم کریں. اجلاس میں ایس ایس پی انور کھیتران نے کہا کہ 15 جنوری تک سیکورٹی پلان مکمل کرلیا جائے گا، ضلع میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے تاہم ضرورت محسوس ہوئی تو نجی کمپنیوں سے بھی سیکیورٹی عملہ طلب کرلیا جائے گا کیوں کہ ملک بھر میں انتخابات کی وجہ سے اضافی نفری کاملنا مشکل ہے. اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا کہ عام انتخابات میں فرائض سرانجام دینے والے افسران و ملازمین کو ٹریننگ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں تمام اداروں کا تعاون درکار ہے ،ملازمین کو پابند کیا جائے کہ وہ ٹریننگ سیشن میں شامل ہوں ہصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائےگی،

 

 

 

. تنویر احمد سومرو نمائندہ میرپور ماتھیلو

03003787377

Daily Askar

Comments are closed.