خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیموں کا پشاور میں چکن شاپس پر اچانک چھاپے

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیموں کا پشاور میں چکن شاپس پر اچانک چھاپے

باچا خان چوک میں ایک دوکان سے 5 ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر کے تلف، دوکان بھی سربمہر

 

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیموں کا پشاور میں غیر معیاری، مردہ اور مضر صحت چکن اور گوشت کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے پانچ ھزار کلوگرام مردہ مرغیاں دوکان سے برآمد کی اس حوالے سے فوڈ اتھارٹی کے تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز پشاور فوڈ سیفٹی ٹیم نے باچا خان چوک میں خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کی اور ایک مرغ دکان سے پانچ ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر کے تلف کر دیں جو شہر کے مختلف حصوں میں سپلائی کی جا رہی تھی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو دیکھتے ہی مردہ چکن فروخت کرنے والے دکانداروں نے دوڑیں لگا دیں انسپکشن افسران نے دکان کو سیل کر کے انضباطی کاروائی کا آغاز کر دیا، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں ہدایات جاری کی کہ صوبہ بھر میں فوڈ سیفٹی انسپکشن ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چکن اور میٹ شاپس کے معائنے یقینی بنائیں ڈائریکٹر جنرل کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی صحت سے کھلواڑ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا شاہ رخ نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیر معیاری اور مضر صحت خوراک کی بیخ کنی میں فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کریں اور ایسے عناصر کی اطلاع بروقت ہماری ہیلپ لائن پر دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Daily Askar

Comments are closed.