پشاور ( پ،ر) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس ( ریسکیو1122) نے مئی میں 19906 مختلف ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔

پشاور ( پ،ر) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس ( ریسکیو1122) نے مئی میں 19906 مختلف ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔
ریسکیو1122 ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ صوبائی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ماہانہ اجلا س میں پراونشل مانیٹرنگ سیل (PMC) کیجانب سے ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ گزشتہ ماہ مئی کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 1887 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جبکہ 12225 میڈیکل، 369 آگ لگنے کے واقعات، 349 جرائم، 50 ڈوبنے کے واقعات ، 18 عمارتیں منہدم, مختلف نوعیت (سلنڈر) کے 15 جبکہ 521 دیگر ایمرجنسیز کے دوران سہولیات فراہم کی گئیں جس میں 19453 افرادکو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ مئی میں مختلف ایمرجنسیز کے دوران 369 افراد جان بحق ہوئے۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے بتا یا کہ ریسکیو 1122 نے ریفرل ایمبولینس سروس کے زریعے 4472 ایمرجنسیز میں زخمیوں و مریضوں کو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے چھوٹے ہسپتالوں سے بہتر علاج معالجے کے لیے دوسرے اضلاع کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا، ریسکیو1122 کیجانب سے ڈینگی سے متعلق آگاہی مہم اور سول ڈیفنس سمیت دیگر اداروں کو زندگی بچانے کی بنیادی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کی تدریسی و عملی تربیت بھی جاری ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.