ویتنام کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کوفروغ دینے کے لیے بڑا پوٹینشل مو جود ہے:عرفان اقبال شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

 

ویتنام کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کوفروغ دینے کے لیے بڑا پوٹینشل مو جود ہے:عرفان اقبال شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی (01 جون 2023) : صدرایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے سلسلے میں کافی زیادہ پو ٹینشل موجود ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو بین الاقوامی تعلقات میں اصل ضرورت صنعتی طور پر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ہے؛تاکہ تیز رفتار صنعتکاری، درآمدی متبادل اور ویلیو ایڈڈ برآمدات کا خواب پورا ہو سکے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی تجارتی وفد نے کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (CACCI) کے صدرPeter Mc Mullin کے ساتھ ویتنام کے شہر ہنوئی کا دورہ کیا ہے۔وفد میں پاکستان کی نمائندگی کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (CACCI) کے نائب صدر اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی خرم طارق سعید نے کی۔دورے کے دوران، وفد نے ویتنام کی مختلف حکومتی وزارتوں، مختلف چیمبرز آف کامرس؛ سفارت کاروں اور نجی شعبے سے ملاقاتیں کیں اور ان اداروں کے ساتھ ویتنام کے کاروباری ماحول اور پالیسیوں کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر سے معلومات حاصل کیں۔مزیدبر آں،ویتنام کی مارکیٹ کا مطالعہ کرنے اور پاکستانی برآمدات کو ویتنام کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستانی وفد نے منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کی وزارت کے نائب وزیر Tran Quoc Phuong؛نائب وزیر، زراعت اور دیہی ترقی کی وزارت، Tran Thanh Nam؛ چیئرمین اور صدر، ویتنام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، Pham Tan Cong؛ ڈائریکٹر جنرل، ویتنام کی وزارت برائے صنعت و تجارت،Vu Ba Phu؛ پاکستانی سفیر،ثمینہ مہتاب اورویتنام میں آسٹریلیا کے سفیر، Andrew Goledzinowskiسے اہم ملاقاتیں کیں۔ خرم طارق سعید نے پاکستان کی کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے وفد کو ویتنام میں تجارت کے فروغ کے لیے نافذ کی جانے والی پالیسیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے اور وفد نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ویتنام حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی مختلف مراعات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف صنعتی پارکوں اور زونز کا دورہ بھی کیا۔مزید برآں، CACCI کے رکن ممالک کے درمیان بالعموم اور ویتنام اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے بالخصوص مختلف تجاویز زیر بحث آئیں۔ خرم طارق سعید نے کہا کہ پاکستان 230 ملین آبادی والا ایک متحرک ملک ہے؛ جس میں 35 سال سے کم عمر کی 64 فیصد آبادی کے ساتھ نوجوان اور متحرک افرادی قوت کا ہونا غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہت بڑا موقع فراہم کرتا ہے۔ وفد نے ویتنام کی کمپنیوں کے ساتھ خاص طور پر دواسازی کے شعبے میں مشترکہ منصوبے قائم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

بریگیڈیئر افتخار اوپل، ایس آئی (ایم)، ریٹائرڈ
سیکرٹری جنرل

Daily Askar

Comments are closed.