والدین کی قدر و منزلت ہر دن برقرار ہے والدین اپنے بچوں کو تعلیم کی اہمیت میں اپنا کردار ادا کریں علم کے بغیر کسی مقام کا تعین نہیں ہوسکتا۔ سنئیر صحافی سید سردار محمد خوندئ
چمن رپورٹ
والدین کی قدر و منزلت ہر دن برقرار ہے والدین اپنے بچوں کو تعلیم کی اہمیت میں اپنا کردار ادا کریں علم کے بغیر کسی مقام کا تعین نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اقراء علمی مرکز چمن میں یوم والدین کے تقریب سے چمن کے سنئیر صحافی سید سردار محمد خوندئ نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب میں طلباء نے یوم والدین کے حوالے سے بہترین تقاریر کئے گئے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید سردار محمد خوندئ نے کہا کہ ہمیشہ خوش رہنے والے معاشرے وہی ہوتے ہیں جن میں والدین کی خدمت اور قدر ہو والدین اپنے بچوں کی تعلیم اور تربیت میں بہت بڑا رول ہوتا ہے اسی لئے تو ماں کی گود کو ہی بچوں کا اولین درسگاہ قرار دیا گیا ہے ہمیں اپنے والدین کی منزلت اور اعلی مقام ہی بہترین مستقبل کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ آج معاشرے میں بگاڑ در اصل والدین کی نافرمانی ہے جو ہمیں نہیں کرنا چاہیے دین اسلام نے والدین کو بہت اعلٰی مقام سے یاد کیا ہے اور رب العزت نے اپنے بعد والدین کو درجہ تکریم دیا گیا ہے آخر میں طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے
Comments are closed.