اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔
▪️اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔
▪️پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 1 کلو 800 گرام افیون اور 19 کلو 200 گرام چرس برآمد۔
برآمدہ منشیات کار میں بنے خُفیہ خانے سے برآمد ہوئی۔
کارروائی کے دوران بونیر کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار۔
▪️اے این ایف اور اے ایس ایف کی فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مشترکہ کاروائی۔
پرواز نمبر G9-563 کے ذریعے شارجہ جانے والے مسافر سے3کلو 200 گرام آئس برآمد۔
ملزم نے برآمد شُدہ آئس حلوے کے ڈبوں میں چھپا رکھی تھی۔
▪️علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر ملزم کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسول برآمد۔
بنوں کا رہائشی ملزم پرواز نمبر PA-412 سے شارجہ کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔
▪️جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی میں ملزم سے 1 کلو 240 گرام آئس برآمد۔
برآمد شدہ آئس 3 عدد جام کی بوتلوں میں چھپائی گئی تھی۔
ملزم پرواز نمبر QR-0605 کے ذریعے دوحہ کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔
▪️کراچی میں واقع گڈاپ ٹاون کے قریب ٹرک سے 172 کلو 800 گرام چرس برآمد۔
برآمد شُدہ چرس کو ٹرک کے فیول ٹینک میں بنائے گئے خُفیہ خانے میں چھپایا گیا تھا۔
کارروائی کے دوران افغان باشندے سمیت مستونگ کا رہائشی بھی گرفتار۔
▪️کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب ملزم سے 5 کلو چرس برآمد۔
▪️پنجگور کے غیر آباد علاقے میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 40 کلو چرس برآمد۔
منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔
ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*
Comments are closed.