ہری پور۔۔۔ گرڈ سٹیشن تقریب خانپور گرڈ سٹیشن کا افتتاح (آج) ہو گا، مشیر وزیراعظم امیر مقام اور وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی منصوبہ کا افتتاح کریں گے
ہری پور۔۔۔ گرڈ سٹیشن تقریب
خانپور گرڈ سٹیشن کا افتتاح (آج) ہو گا، مشیر وزیراعظم امیر مقام اور وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی منصوبہ کا افتتاح کریں گے
ہری پور۔ 01 جون (اے پی پی):خانپور گرڈ سٹیشن کی افتتاحی تقریب (آج) جمعہ کو سہ پہر 3 بجے ہو گی۔ خانپور گرڈ سٹیشن کی افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی، سابق رکن قومی اسمبلی و ضلع ناظم ڈاکٹر راجہ عامر زمان، سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان، سابق صوبائی وزیر راجہ فیصل زمان، سابق سپیکر صوبائی اسمبلی میجر حبیب ا? خان ترین، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) صاحبزادہ حامد شاہ، تحصیل ناظم خانپور راجہ ہارون سکندر خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ اس موقع پر گرڈ سٹیشن کا نہ صرف افتتاح کیا جائے گا بلکہ اس کو چلا کر باقاعدہ طور پر بجلی کے فیڈرز فعال کئے جائیں گے تاکہ گرمی کے اس موسم میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ سابق صوبائی وزیر راجہ فیصل زمان کے فرزند جنید زمان نے حلقہ کے تمام دوستوں سے تقریب میں بھرپور شرکت کی درخواست کی ہے۔
Comments are closed.