وزیراعظم شہباز شریف 3 جون کو انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے
وزیراعظم۔۔۔دورہ ترکیہ
وزیراعظم شہباز شریف 3 جون کو انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے
اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف 3 جون کو انقرہ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہیں اس دورے کی دعوت ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے دی ہے۔ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ ہوگا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف 28 مئی 2023 کو رجب طیب اردوان کے ترکیہ کی صدارت کیلئے دوبارہ انتخاب پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کریں گے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کے مزید فروغ کے لیے وزیراعظم صدر ایردوان کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مشترکہ عقائد، ثقافت اور تاریخ کی مماثلت پر مبنی ہیں اور یہ باہمی اعتماد اور علاقائی اور عالمی معاملات پر نظریات کی ہم آہنگی سے مضبوط ہوتے ہیں۔ اعلیٰ قیادت کی سطح پر متعدد تبادلے دونوں ممالک کے مابین گہرے تعلق کے نمایاں پہلو ہیں۔
Comments are closed.