فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور اور بنوں میں ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک کی فروخت کے خلاف بڑی کارروائیاں

خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں حیات آباد پشاور اور بنوں میں ملاوٹ مافیا اور مضر صحت خوردنوش اشیاء کے کاروباروں کیخلاف کارروائیاں کیں غیر معیاری ہزاروں لیٹرز دودھ سمیت چائنہ سالٹ برآمد کرکے تلف کی گئی اس سلسلے میں
ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے علاقے حیات آباد میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی اور محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران جدید موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے دودھ کے نمونے چیک کیے گئے ۔ ٹیسٹ کے دوران 2 ہزار لیٹرز سے زائد دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر تلف کر کے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور بہتری کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے
ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم بنوں نے ڈی آئی خان روڈ پر خفیہ اطلاع موصول ہونے پر گودام پر اچانک چھاپا مارا اور انسپکشن کی ۔ انسپکشن کے دوران گودام میں بیمار اور لاغر جانوروں کی موجودگی پائی گئیں جانوروں کا گوشت فروخت کرنے اور بیف پلاؤ میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ مذید گودام سے ممنوعہ چائنہ سالٹ بھی برآمد کر لیا گیا جس پر مالک کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا اور آئندہ کے لیے وارننگ نوٹس بھی جاری کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ٹیمز کو مضر صحت خوراک کی ترسیل ، سٹوریج اور فروخت کے خلاف موثر کاروائی کرنے اور بھاری جرمانے عائد کر کے مضر صحت اشیاء کی حوصلا شکنی کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔اور عوام سے اپیل کی کہ اس نیک کام میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا ساتھ دیں اور غیر معیاری خوراک کی بروقت اطلاع ہمارے کمپلینٹ سیل پر کریں ۔

Daily Askar

Comments are closed.