ضلع چمن سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مزید فعال کردار ادا کریں تاکہ امسال ہی پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف حاصل کیا جاسکے

ضلع چمن سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مزید فعال کردار ادا کریں تاکہ امسال ہی پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب دیگر شراکت دار اداروں کے تعاون سے وائرس کے مکمل خاتمے میں کامیابی ہوگی۔ افغانستان میں پولیو وائرس کی موجودگی صوبہ بلوچستان کے لئے ایک چیلنج ہے۔ ضلعی انتظامیہ چمن، کو اس سلسلے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ابرھیم اسماعیل نے ٹیچینگ ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے پولیو مہم اغاز کے دوران کرتے ہوئے کیا۔ پولیو افتتاحی پروگرام اسسٹنٹ کمشنر عبدالسلام صاحب ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر عبدالرشیداچکزئی ۔ پی پی ایچ آئی ڈی ایس ایم داؤد کاکڑ صاحب پولیو ایریا کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمدابرھیم ۔ ڈسٹرکٹ کمونیکیشن افسر محمداشرف ۔ NSTOP ڈاکٹر شہزاد ۔NSTOP ڈاکٹر خرم بلوچ ۔ڈسٹرکٹ مونیٹرینگ افسر ای پی آئی عبدالخالق اچکزئی ۔ ٹی وی آئی ڈسٹرکٹ افسر محمدعلی اچکزئی ۔ ای پی آئی ایمپلائز صوبائی صدر طارق جمیل اچکزئی، یونیسیف، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم یکم اگست آج بروز منگل سے شروع ہوگیا اس سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران بلوچستان کے پانچ سال تک کی عمر کے25 لاکھ 99 ہزار کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم کے آغاز میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چمن نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مختلف چیلینجز اور مسائل کا سامناہے لیکن ان مسائل کا مقابلہ کر کے پولیو سے پاک بلوچستان کا خواب زیادہ دور نہیں اور اس حوالے سے تمام متعلقہ ادارے اور انتظامیہ اپنی حکمت عملی کو مزید بہتر بنائیں تاکہ دور دراز کے تمام بچوں کی ویکسینیشن یقینی ہوسکے، انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کی طرف سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی میں دور دراز علاقوں میں بھی پولیو ویکسینیشن یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر چمن نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہونے والی مہمات کے باعث آج بلوچستان میں اس مرض پرممکنہ حد تک قابو پالیا گیا ہے جو کہ بڑی پیشرفت ہے، اس ضمن میں معاشرے کے تمام طبقات کا کردار ادا کرنا خوش آئند بات ہے جس سے اس مرض کے تدارک میں مد د مل رہی ہے لوگوں میں اس بارے میں شعور اجاگر کرنے میں دیگر طبقات کے ساتھ علماء کرام کا کردار نہایت ہی اہم ہے جس کے باعث آج پولیو کیخلاف ہم منظم انداز میں مہم چلا کر اپنے بچوں کو محفوظ بنارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چمن نے کہا کہ پولیو ورکرز کی بہترین سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا گیا اور جن علاقوں میں سیکورٹی کا مسئلہ ہو وہاں زیادہ سے زیادہ سیکورٹی اہلکار کی تعیناتی کیا گیا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر ابرھیم اسماعیل نے بچے کو پولیو کے قطرے پالا کر مہم کا آغاز کیا۔

Daily Askar

Comments are closed.