مینگل سناڑی تنازعہ کے تصفیہ کیلئے قبائلی عمائدین کی فریقین سے ملاقات

قلات(یو این اے )دشت گوران کے مینگل اور سناڑی قبیلے کے تنازعہ کے حوالے سے قبائلی عمائدین کا وفد دونوں فریقین سے دشت گوران میں ملاقات کی، چیف آف میروانی سردار اسلم میروانی چیف آف قلندرانی سردار علی محمد قلندرانی، سردار موسی خان ریکی، سردار نعمان ملازئی، میر علی اکبر گرگناڑی میر عبدالکریم، میر عبدالقدوس رودینی، قاری عبدالجلیل، میر منظور میروانی چیئرمین محمد کریم عمرانی ڈاکٹر بشیر احمد میروانی میر علی محمد گرگناڑی میر رسول بخش میروانی و دیگر قبائلی عمائدین وفد کی صورت میں تحصیل دشت گوران بطور خیر خواہ جاکر سناڑی اور مینگل قبائل کے تنازعے کے حوالے سے ملاقات کی ملاقات میں دونوں فریقین کے زمہ داران نے آئے ہوئے وفد کو اختیار دی کہ سناڑی اور مینگل قبائل کے مسئلے کے حل کے لئے ثالثی کا کردار ادا کریں۔

Daily Askar

Comments are closed.