واشنگٹن (این این آئی)سربراہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ محسن داوڑ نے خبردار کیا ہے کہ عسکریت پسندی خیبر پختونخوا سے نکل کر پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔پاکستانی صحافیوں اور اسکالرز کے ساتھ گفتگو کے دوران پشتون رکن قومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے حامیوں پر اگلے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگانے کی بھی مخالفت کی کیونکہ ا±ن کے بقول ایسا کرنا جمہوری اصولوں کے خلاف ہوگا۔دہشتگردی کے حوالے سے محسن داوڑ نے کہا کہ اس سب کے بہت خطرناک نتائج ہوں گے، اگر اسے ابھی نہ روکا گیا تو اس پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عسکریت پسندی پر قابو نہ پایا گیا تو یہ لوگوں کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینے سے بھی روک سکتی ہے، یہ ایک بھڑکتی ہوئی آگ ہے، اسے ابھی ختم کر دینا چاہیے ورنہ یہ پورے پاکستان میں سب کو جلا دے گی۔انتخابات وقت پر ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں محسن داوڑ نے کہا کہ جمہوریت میں الیکشن ہی واحد آپشن ہوتا ہے اور اسے وقت پر ہونا چاہیے۔
Comments are closed.