چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئر مہر اللہ یاربھروانہ نے میپکو ریجن میں زیادہ ٹرپ ہونے والے فیڈرز کی مینٹی نینس اور کرنٹ لگنے کے واقعات کی روک تھام کے لئے پولز کی ارتھنگ کا حکم دیدیاہے

0

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئر مہر اللہ یاربھروانہ نے میپکو ریجن میں زیادہ ٹرپ ہونے والے فیڈرز کی مینٹی نینس اور کرنٹ لگنے کے واقعات کی روک تھام کے لئے پولز کی ارتھنگ کا حکم دیدیاہے اور میپکو ریجن کے تمام آپریشنل افسران کو کہا ہے کہ میپکو تنصیبات کو محفوظ بنانااور پولز /میٹرزکو ارتھ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ارتھنگ سسٹم شروع کیاجائے۔ تمام سٹرکچر پولز اور ایسے پولز جن پر میٹرز نصب ہیں انہیں بھی ارتھ کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ سپریٹنڈنگ انجینئرز کے ویڈیولنک پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ایس ایز کو ہدایت کی کہ پولز کی ارتھنگ میں ناکام ہونے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔ زیادہ ٹرپنگ والے فیڈرز کی مرمت شروع کی جائے اور ایک ہفتہ میں ایک فیڈر پر دو گھنٹے کام کیاجائے۔ کرنٹ لگنے کے واقعات کی روک تھام کے لئے سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کروایاجائے۔ میپکو ریجن میں ایسے انڈی پینڈنٹ فیڈرز جن پر لوڈ نہیں ہے انہیں استعمال میں لاکر لوڈمنتقل کیاجائے۔ اجلاس میں جنرل منیجر آپریشن ناصر ایاز گرمانی، جنرل منیجرٹیکنیکل رانا محمد ایوب خان، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی خالد نذیر، چیف انجینئر کسٹمرسروسز جام گُل محمد زاہد،چیف انجینئر ڈویلپمنٹ محمد ارشددھرالہ، چیف سٹریجیٹک پلانر محمدا صغر گھلو،ڈائریکٹرکمرشل اسد حماد، ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ خالد حفیظ،انچارج ریجنل کمپلینٹ سنٹر عبدالحفیظ بھٹی،انچارج پاور کنٹرول سنٹر عرفان بشیر، ایڈیشنل ایس ای او اینڈ ایم راجیش کمار راٹھی اوردیگر افسران بھی موجودتھے۔

Daily Askar

Comments are closed.