ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روزمیں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے88صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روزمیں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے88صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ایک لاکھ 46ہزار708یونٹس بجلی چوری کرنے پر29لاکھ35ہزارروپے جرمانہ عائد۔3 صارفین کے خلاف مقدمات درج۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق31جولائی 2023 ء کو ملتان سرکل میں 2 بجلی چوروں کو52500روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 5 بجلی چوروں کو847624روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،وہاڑی سرکل میں 5 صارفین کو 210187روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 7بجلی چوروں کو539530روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 42بجلی چوروں کو483870روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ سرکل میں 20صارفین کو455000روپے جرمانہ عائداوربہاولنگر سرکل میں 7بجلی چوروں کو346776روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

Daily Askar

Comments are closed.