کراچی ۔ اسٹائل رن وے فیشن شو ( سیزن 13) کے موقع پر چیف ایگزیکٹو ضیاء ظفر کا ماڈلز کے ساتھ لیا گیا گروپ فوٹو ۔

کراچی ۔۔۔ایس آر ایف پاکستان کے تحت پی آئی اے اور سپاٹ لائٹ سیلون کے تعاون سے اسٹائل رن وے فیشن شو (سیزن 13) ایئرپورٹ ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ چیف ایگزیکٹو ایس آر ایف ضیاء ظفر اور مہمان خصوصی پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر امان اللہ قریشی ، جی ایم برانڈ پی آئی اے عامر میمن تھے۔ ڈیزائنرز مائی اپرلز۔ گروم فیشن۔عزیر برائڈلز۔ طلحاز اسٹوڈیو ۔کروکفٹ۔ آرٹیفکٹ۔ جے ایس برائیڈل اسٹوڈیو و ، ڈائریکٹر سپاٹ لائٹ سیلون اسماء ناز دیگر نے شرکت کی ۔رنگا رنگ فیشن شو میں فیشن انڈسٹری کی ممتاز شخصیات ، سنیتا مارشل، عروبہ مرزا، بینیتا ڈیوڈ، صائمہ ہارون، زرمین اکرام، سانچ راجپوت، تانیہ فرید، تقی احمد، زیشان شفیع، شعیب حسن، اخیار خان، عدیل خان، علی رضا و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر امان اللہ قریشی نے کہا کہ پاکستانی ڈیزائنر انتہائی با صلاحیت ہیں اور ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات دنیا بھر میںپسند کیئے جاتے ہیں فیشن انڈسٹری میں ترقی کے مواقع موجود ہیں نوجوان اس جانب توجہ دیکر فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ ضیاء ظفر نے کہا کہ فیشن انڈسٹری ایک وسیع فیلڈ ہے پاکستانی فیشن ڈیزائنر ورلڈ وائڈ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔ ایس آر ایف پاکستان ڈیزائنرز کے کام کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ ماڈل فوزان خان نے کہا کہ ضیاء ظفر فیشن انڈسٹری کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں تواتر کے ساتھ فیشن شو کا انعقاد قابل ستائش ہے میں دعاگو ہوں یہ اپنے شعبے میں مزید ترقی کریں ۔

Daily Askar

Comments are closed.