شہباز شریف کا بلوچستان کے اہم شخصیات کے اعزاز میں عشایہ ،جلد مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کریں گے

اسلام آباد
وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے جانب سے بلوچستان کے اہم شخصیات کے اعزاز میں عشایہ دیا گیا صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل اور جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ کی قیادت میں وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی وفد میں نواب جنگیز مری محمد عاصم گیلو میر عبدالغفور لہڑی حاجی محمد خان لہڑی سینیٹر سرفراز بگٹی سینیٹر انوارالحق کاکڑ میر دوستین ڈومکی میر طارق مسوری میر شعیب نوشیروانی صوبائی وزیر سردار مسعود لونی صوبائی وزیر حاجی محمد خان عرف طور اوتمانخیل خرم فتح میر اسد خان بلیدی علی گوہر سردار خان جعفر کریم بھنگر میر شوکت بنگلزی میر محراب مری و دیگر شامل تھے اس موقع پر اسحاق ڈار سردار ایاز صادق احسن اقبال رانا ثنااللہ سعد رفیق سردار محمد یعقوب خان ناصر آغا شاہ زیب درانی محترمہ راحیلہ درانی سردارذادہ محمد نعمان خان ناصر بھی موجود تھے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلوچستان سے شامل وفد نے باقاعدہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اصولی فیصلہ کر لیا جس کا اعلان وہ وزیر اعظم کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام میں کرینگے جس میں وزیر اعظم سمیت دیگر مرکزی قادین بھی شرکت کریں گے جلسے کا اعلان جلد متوقع ہیں

Daily Askar

Comments are closed.