تیسرا نیپرا بیڈمنٹن (ڈبلز ) ٹورنامنٹ 2023

نیپرا سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام بیڈمنٹن ٹورنامنٹ2023 منعقد کرایاگیا۔ جس میں مردوں کی 13 اور خواتین کی 6 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر نیپرا ہیڈ کواٹرز میں فاتحین میں انعامات ی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں چئیرمین نیپرا جناب توصیف ایچ فاروقی ، ممبر سندھ جناب رفیق احمد شیخ اور ممبر پنجاب محترمہ آمنہ احمد نے بھی شرکت کر کہ کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ خواتین کے مقابلوں میں علیناہ اور اسما کی ٹیم فاتح قرار پائی ، جبکہ مردوں کے مقابلے میں جنید الطاف بھٹی اور منان حفیظ کی ٹیم نے چیمپئن ٹرافی اپنے نام کی ۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر وقار تقریب میں نیپرا اتھارٹی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور شیلڈز تقسیم کی۔
نیپرا اتھارٹی نے اپنے ملازمین کے لئے ایسے ایونٹس مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔

Daily Askar

Comments are closed.