یکم اگست:بارکھان. یکم اگست 2023 کو پولیو مہم بارکھان میں شروع ہو چکا ہے۔ ڈسک سنٹر میں پولیو کا آغاز ڈپٹی کمشنر بارکھان عبدالحمید زہری، اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین بھنگر، ایس پی بارکھان غلام حسین باجوائی اور ونگ کمانڈر سجاد صاحب نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پہلے دن کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے بلوچستان بھر کی پولیس کی جانب سے بارکھان میں بھی سیکورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔آئی جی بلوچستان، ڈی آئی جی لورالائی کے حکم پر ایس پی بارکھان غلام حسین باجوئی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بارکھان میں پولیو مہم کا آغاز کے حوالے سے ضلع بھر کے مختلف پولیو ٹیموں، ٹرانزٹ پوائنٹ، فکسڈ سنٹر اور موبائل گشت کے لیے پولیس جوانوں کو ڈیوٹی کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔جبکہ پولیو مہم کے پہلے دن کا آغاز آج وقت صبح 8:00 بجے شروع ہوا۔ جس میں کل پولیو ٹیمیں = 23 ہیں ٹیموں کے ساتھ تعیناتی = 46 پولیس کے جوان ڈیوٹی کے لیے تعینات کئے گئے ہیں۔ جبکہ کل ٹرانزٹ پوائنٹس = 04 ہیں تمام ٹرانزٹ پوائنٹ کے ساتھ 16 پولیس جوان ڈیوٹی کے لیے تعینات کئے گئے ہیں۔ ٹوٹل فکسڈ سینٹر = 01 ہے فکسڈ سینٹر پر تعیناتی اور ریزرو ڈیوٹی پر 21 پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں۔جبکہ موبائل گشت 04 ہیں جس میں موبائل پیٹرو کے ساتھ 16 پولیس جواں تعینات کئے گئے ہیں۔موبائل گشت میں 9.ATF کے 02 جواں بھی شامل ہیں جبکہ اے ٹی ایف پیٹرو کے ساتھ 11 جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے جبکہ کل یونین کونسلز اور حلقے 02 ہیں جن میں مکمل پولیو پر تعیناتی 110 جوانوں کی گئی ہیں۔
Comments are closed.