اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
7 کاروائیوں کے دوران 45 کلوگرام منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار۔
اباسین یونیورسٹی پشاور کے قریب ملزم کے قبضے سے 500 ایکسٹیسی (نشہ آور) گولیاں برآمد۔
نوشہرہ کے رہائشی مُلزم کا یونیورسٹی کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب گاڑی سے 7 کلو چرس اور 5 کلو کرسٹل برآمد۔
دو ملزمان منشیات پشاور سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار۔
کوہاٹ ٹنل کے قریب اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 6 کلو چرس برآمد۔
خیبر کے علاقے زخہ خیل کے قریب اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 11 کلو چرس برآمد۔
فیض پور انٹرچینج لاہور کے قریب مقامی رہائشی موٹر سائیکل سوار گرفتار۔
ملزم کے قبضے سے 12 کلو 600 گرام افیون اور 600 گرام چرس برآمد۔
سیالکوٹ میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 1 کلو 720 گرام آئس برآمد۔
برآمدہ آئس 56 عدد دستانوں میں چھپا کر آسٹریلیا اسمگل کی جا رہی تھی۔
تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف
Comments are closed.