‎انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی جانب سے ضلع نصیرآباد اور ضلع جعفرآباد کے انتظامیہ کو سیلاب کے دوران استعمال میں آنے والی مختلف ٹول کٹس حوالے کرنے کی تقریب

انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی جانب سے ضلع نصیرآباد اور ضلع جعفرآباد کے انتظامیہ کو سیلاب کے دوران استعمال میں آنے والیمختلف ٹول کٹس حوالے کرنے کی تقریب مقامی ہوٹل کے ہال میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر نصیرآبادڈویژن علی محمد ہانبھی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نجیب اللہ خان ترین تھے جبکہ دیگر مہمانوں میںپی ڈی ایم اے کے اصغر جمالی حیدر جمالدینی مجیب الرحمٰن ساتکزئی فداشاہین مقبول احمد ساسولی ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈاکٹرایاز حسین جمالی فیصل اقبال کھوسہ۔عبدالفتح۔سکندر علی کھوسہ غلام محمد بادینی بابو ساحل سکندر عبدالصمد کورار اسد علیسمیت دیگر آفیسران شریک تھے منعقدہ تقریب کے موقع پر آئی آر سی بلوچستان کے ہیڈ محمد شریف مینگل، سینیئر ایمرجنسیرسپانس منیجر محمد رفیق دمڑ، ڈسٹرکٹ منیجر آئی آر سی نصیر آباد ڈویژن طیب علی یلانزئی اور عمار آغا نے کہاکہ اگست 2022 سے نصیر آباد ڈویژن کے مختلف اضلاح میں مختلف این جی اوز کام کر رہی ہیں آئی آر سی بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرحنصیرآباد اور جعفرآبادمیں مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے 26 ہزار سے زائد فیملیز کو نقد رقوم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا اورسیلاب متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کے مراکز قائم کیے گئے جبکہ 59 میڈیکل کیمپس لگائے گئے اس کے ساتھ ساتھ سیلابمتاثرہ علاقوں میں 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچے سیلاب کی وجہ سے تعلیمی عمل سے دور رہے ان کو بھی آئی آر سی کی بدولتریڈنگ اور رائٹنگ کا مٹیریل فراہم کیا گیا 70 سے زائد اسکولز کے بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے آجبھی نصیر آباد اور جعفر آباد ضلعی انتظامیہ کو سیلاب اور ہنگامی حالات کے دوران نمٹنے کے لیے مختلف ٹول کٹس فراہم کی جارہی ہے جس میں ہیوی جنریٹر ڈی واٹرنگ مشینیں فائر بریگیڈ سمیت دیگر سامان موجود ہے اسی طرز کا سامان ہم نے نصیر اباد اورجعفرآباد کے مختلف علاقوں کے متاثرین میں بھی تقسیم کیا ہے تاکہ ہنگامی حالات کے دوران وہ بھی ابتدائی طور پر اقدامات کر کےنقصانات سے محفوظ رہ سکیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےایڈیشنل کمشنر نصیرآباد ڈویژن علی محمد ہانبھی ڈپٹی کمشنرنصیرآباد عائشہ زہری ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نجیب اللہ خان ترین نے کہا کہ گزشتہ سال تاریخ کا بدترین تباہ کن سیلاب تھا اس وقتعوام کو کئی مشکلات درپیش تھیں حکومت کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی اداروں اور مختلف این جی اوز کا کردار بھی قابل ستائش رہاہماری بھرپور کوشش رہی کہ مختلف این جی اوز کے ذریعے عوام تک ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے جس کےلیے ضلعی انتظامیہ نے عوام کی خدمت میں مصروف تمام این جی اوز کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی بالاخر ہم عوام کودوبارہ آباد کرنے میں کامیاب رہے ہماری این جی اوز اور فلاحی اداروں کے ڈونرز سے اپیل ہے کہ متاثرین میں رقوم کی فراہمی کےبجائے مستقل بنیادوں پر ان کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کے تحت کام کیے جائیں تاکہ ان کے دیرپا فوائد حاصل ہوسکیں اور اجتماعیت کے کاموں کو اولین فوقیت دی جائے۔اس موقع پر آئی آر سی بلوچستان کے صوبائی سربراہ محمد شریف مینگلنے آئی آر سی کی جانب سے مختلف ٹول کٹس اور دستاویزات ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نجیباللہ خان ترین کے حوالے کئے، دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی جانب سے فراہم کردہ ڈی آر آر کٹس پرآئی آر سی کا شکریہ ادا کیا۔

Daily Askar

Comments are closed.