‎صدرڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری دےدی ہے، قومی اقتصادی کونسل کے کل 13 ممبرانہیں، وزیر اعظم پاکستان چیئرمین ہوں گے۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قومی اقتصادی کونسل ملککی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے اور مالیاتی، تجارتی ، معاشرتی اور اقتصادی پالیسیز کے حوالے سے منصوبہ بندی کیذمہ دار ہے۔ صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 156 ایک اور رولز آف بزنس کے تحت دیہے۔ قومی اقتصادی کونسل میں وزیر اعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔ قومی اقتصادی کونسل میں چاروں صوبوںسے نگران حکومتوں کے نمائندے بھی شامل ہیں، پنجاب سے نگران وزیر توانائی و انڈسٹری، کامرس، سرمایہ کاری اور ہنر مندی ایسایم تنویر کونسل میں شامل کئے گئے ہیں۔ سندھ سے وزیر خزانہ ، محصولات ، منصوبہ بندی و ترقی  ،محمد یونس ڈاگھا، خیبرپختونخوا سے وزیر خزانہ ، محصولات، ایکسائز، ٹیکسیشن اور انسداد منشیات احمد رسول بنگش، بلوچستان سے وزیر خزانہ ومحصولات امجد رشید کو قومی اقتصادی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔ وفاق سے وزیر خزانہ ، محصولات ، اقتصادی امور اور نجکاریبھی کونسل کے ممبر ہوں گے۔ وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اور وفاقی وزیر ِمواصلات، ریلویز و بحری امور بھیکونسل میں شامل ہوں گے۔ قومی اقتصادی کونسل میں نگران وفاقی وزیر توانائی اور پٹرولیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.