آج ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس کی زیر صدارت جاری انسداد پولیو مہم کے ساتویں روز ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد ہوا

چمن 01 اکتوبر: آج ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس کی زیر صدارت جاری انسداد پولیو مہم کے ساتویں روز ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد ہوا میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ???????????????????? افسر ڈبلیو ایچ آو ایریا کوارڈنیٹر unicef ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن افسران و دیگر محکمہ صحت کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں ???????????????????? آفیسر ڈاکٹر شہزاد نے ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس کو انسداد پولیو مہم کے ساتویں روز کی کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی .اجلاس کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز تمام حلقوں کے پولیو ٹیم نے جس طرح پولیو مہم میں پولیو کی خاتمے کے لیے نہایت ہی احسن طریقے سے اقدامات اٹھا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو افسران، ضلعی انتظامیہ، قبائلی عمائدین، علماء، سول سوسائٹی، اساتذہ اور تمام ذیشعور اشخاص اور خاص کر والدین کی انسداد پولیو مہم کے دوران تعاون پر میں تہیہ دل سے انکا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ضلع چمن سے پولیو جیسی موذی مرض کی خاتمے کے لیے اپنا کردار بہت احسن طریقے سے نبھایا ہے اور انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ آئندہ بھی ہر قسم کی موذی امراضِ اور دیگر امور کی انجام دہی میں اپنا بھرپور کردار ادا اور ہر قسم کی کریں گے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرکے محب وطن اور ترقی پرست ہونے کا ثبوت پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے تمام داخلی و خارجی راستوں پر اور شہر کے اندر امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے پوری مستعدی کے ساتھ الرٹ اور چوکنا ہیں

Daily Askar

Comments are closed.