چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

0

:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اتوار کو ایک بیان میں، انہوں نے کہا کہ دکھ کے اس لمحے میں، پاکستان سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے،

چیئرمین سینٹ نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کوئی سرحد نہیں جانتی لیکن پاکستان اسے شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ملا کر کھڑے ہو کر، ہم اس طرح کے تشدد سے پاک دنیا کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے اتحاد پر زور دیا ۔

Daily Askar

Comments are closed.