پاک فوج کے زیر اہتما م ہمیشہ کی طرح اس سال بھی 76 واں یوم آزادی گلگت بلتستان یکم نومبر کو گلگت میں آرمی ہیلی پیڈ پر نہایت جوش و خروش سے منایا گیا
اس شاندار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر10 کورلیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز،گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ ،جناب وزیر اعلی جی بی حاجی گلبر خان اور کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل (ستارا جرأت) اور دیگر حکومتی اور سول اعلی حکام نےشرکت کی۔
پریڈسے خطا ب کرتے ہوئے کمانڈر 10 کور لیفٹننٹ جنرل شاہد امتیاز نے فر مایا كہ گلگت بلتستان کے عوام اور بہادر فوجیوں نے جنگ آزادی گلگت بلتستان کے بعد بھی 1965،1971اور 1999کے معرکہ کارگل میں وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع میں ناقابل فراموش کارنامے سر انجام دئیے اور ملک کی مضبوطی اور استحکام کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔
گلگت بلتستان کے عوام نے نہ صرف مملکت پاکستان کی بقا و استحکام کیلئے جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی ہے بلکہ جموں و کشمیر کے محروم و محکوم مسلمانوں کی آزادی اور تکمیل پاکستان کی جدوجہد کیلئے بھی مساوی قربانیاں دی ہیں اور انشاء اللہ ان قربانیوں کے طفیل یہ خطہ روشن اور مستحکم پاکستان کا ضامن ثابت ہوگا۔
تقریب میں پاک فوج، این ا یل آئی سینٹر ،جی بی سکاوٹس ،ویمن پولیس ،جی بی پولیس ، پنجاب رینجرز،ایس سی او، کیڈ ٹ کالج سکردو اور کیڈٹ کالج چلاس کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا ۔تقریب کو آرمی کے ایس ایس جی کمانڈوز نے ہیلی فلا ئی پاس کاشاندار کرتب دیکھا کر عوام سے داد حاصل کی
اسکے علاوہ فری فال جمپینگ بھی اس شاندار تقریب کا حصہ رہی
اس کے علاوہ گلگت بلتستان بھر سے آئے ہوئے سکول و کالجز کے بچوں نے مختلف ملی نغمے اور علاقائی نغمے اور ثقافتی رقص بھی پیش کئے
علاوہ ازیں جی بی کے مختلف اضلاع سے ثقافتی فلوٹ جس میں گلگت ڈویژن ،بلتستان ،استور ڈویژن ، دیا مر ڈویژ ن اورہائی اچیورز کے فلو ٹس بھی شامل تھے۔اس رنگا رنگ تقریب میں جی بی سمیت پورے پاکستان کے کلچر کو پیش کیا گیا
بعدازاں وہاب شہید پولوگراؤنڈ میں پولومیچ کا انعقاد بھی کیا گیا جس کے مہمان خصوصی گورنر جی بی اور سی ایم جی تھےگلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے ٹیموں نے شرکت کی اورلوگوں کی کثیرتعداد نے میچ کو دیکھا۔جی بی کی تاریخ کا پہلا میچ تھا جو رات کو منعقد کیا گیا- *میچ دیکھنے کے لیے فلڈ لائٹس کا انتظام کیا گیا جس کی وجہ سے رات میں دن کا سماں بندھ کیا* میچ کے اختتام میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور آخر میں شاندار آتش بازی کا انتظام بھی کیا گیاتھا۔
پاک آرمی کے زیر نگرانی بلتستان ، استوراور دیگر اضلاع میں بھی آزادی ِگلگت بلتستان کے سلسلےمیں ریلیز،ثقافتی سٹالز اور سپورٹس پروگرام منعقدکئے گئے –
لوگوں نے پاک آرمی کا شکریہ اداکیا جن کے تعاون سے یکم نومبر کا دِن پورے جی بی میں شاندار طریقے سے منایا گیا۔
Comments are closed.