گلگت (پ۔ر) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی چیف سیکرٹری دفتر میں قائم پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ (Performance Management & Reforms Unit (PMRU کا دورہ کیا۔ اس موقع پر PMRU کے سر براہ ایڈیشنل سیکرٹری سجاد خان نے چیف سیکرٹری کو PMRU کی اب تک کی کار کردگی اور جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ PMRU کا قیام مئی 2023 میں صوبائی کابینہ کی منظوری سے عمل میں لایا گیا تھا۔ اس اہم منصوبے کیلئے مختلف سرکاری محکموں میں تعینات آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور اب تک E-GOVERNANCE کے تحت e-ACR ،HRMS، Code for Pakistan GB Heatmaps Portal Asset Management System نامی ادارے کے اشتراک سے GB Volunteer Tourism Portal بھی بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری ابرار احمد مرزانے PMRU کی کار کردگی کو مزید بہتر بنانے اور ای گورننس اور Smart Monitoring سے منسلک مزید منصوبوں کے حوالے سے PMRU کو تجاویز دیں اور ان پر جلد از جلد عمل درآمد کرنے کے احکامات صادر کئے۔
اس موقع پر MIS اور Volunteer Tourism کا باضابطہ طور افتتاح بھی کر دیا گیا۔
Comments are closed.