یونسیف کے تعاون اور ای پی ائی بلوچستان کے زیر اہتمام سے میونسپل کمیٹی ہال میں آگاء مہم برائے حفاظتی ٹیکہ جات زیر صدارت ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر ملک امان کدیزئی منعقد ہوئی

لورالائی1جنوری:۔ یونسیف کے تعاون اور ای پی ائی بلوچستان کے زیر اہتمام سے میونسپل کمیٹی ہال میں آگاء مہم برائے حفاظتی ٹیکہ جات زیر صدارت ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر ملک امان کدیزئی منعقد ہوئی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرلورالائی سجاداسلم بلوچ تھے، ڈی ایچ او ملک امان کدیزئی چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد حنیف، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عمران ایوب،یونسیف کوآرڈینیٹر محمود خان ناصر، ایم این ای ا میرزادہ کاکڑ۔ڈسٹرکٹ آفسر مرف فضل داد جلالزئی،ایس او ایم این سی ایچ پروگرام محمد عثمان موسیخیل ودیگرشریک تھے تقریب سے ڈپٹی کمشنر سجاد اسلم بلوچ،ڈاکٹر حنیف دمڑ،محمود خان ناصر،عمر ایوب،عصمت کاکڑاور خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا انسانی زندگی میں بیماریوں سے بچاو کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی اہم کردار ہے حفاظتی ٹیکہ جات کی افادیت سے کوی زی شعور انکار نہی کرسکتا ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی میں پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات EPI و محکمہ صحت کی زیراہتمام یونسیف کے تعاون سے”” حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت و افادیت ”” کے حوالے شعور و آگاہی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام میں سابق ڈسٹرکٹ وائس چیرمین وکیل احمد جان ناصر،داد خان علیزئی،حاجی،عصمت کدیزئی اور علماہ کرام،پیرامیڈیکل سٹاف، لوکل باڈیز، انجمن تاجران، پریس سوشل میڈیا، سول سوسایٹی کے عہدیداران بڑی تعداد میں شریک تھے۔مقررین نے شرکاء کو مزید بتایا کہ ای پی ای پروگرام میں 12 بیماریوں سے بچاو کے دو سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگایا جاتا ہے جس میں ٹی بی، تشنج، خناق، کھالی کھانسی، اسحال، خسرہ، پولیو و دیگر شامل ہے پورے لورالاء میں فکس سینٹر اوٹ ریچ و موبایل ٹیموں کے ذریعے محکمہ صحت، یونسیف اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سیبچون کو ویکسین کیا جاتاھے حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس مکمل کرنے اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام مکتبہ فکر کے افراد کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا تاکہ صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہو۔

Daily Askar

Comments are closed.