جمعیت علماء اسلام نصیر آباد کے ضلعی امیر حضرت مولانا بشیر احمد جمالی و امیدوار برائے پی بی 14 اور این اے 254 حاجی نظام الدین لہڑی اور پی بی 13 کے امیدوار حاجی رحمت اللّه بنگلزئی جمعیت علمائے اسلام ضلع نصیر آباد کے ضلعی نائب امیر حاجی محمد بخش بنگلزئی تحصیل باباکوٹ کے امیر مولانا غلام قادر لہڑی جمعیت علماء اسلام نصیر آباد کے ضلعی سرپرست مولانا در محمد پندرانی و دیگر قائدین کی تحصیل باباکوٹ کے ہیڈکوارٹر چالیس ڈپ الیکشن کمپین کے سلسلے میں تحصیل باباکوٹ سیکرٹریٹ کا افتتاحی تقریب میں شرکت
کارکنان جمعیت اور علاقے کے معتبرین و معززین کی جانب سے قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ میں بھرپور تعداد میں شرکت
بعد ازاں الیکشن کمپین کے لیے تحصیل باباکوٹ دفتر کا افتتاح کیا گیا اور گوٹھ حاجی محمد علی نیچاری گوٹھ حاجی حبیب اللہ مگسی گوٹھ اللّٰہ بخش رند گوٹھ الف خان جتک توحید آباد و دیگر علاقوں میں الیکشن مہم کے سلسلے میں ورک کیا گیا اور ڈور ٹو ڈور جمعیت علماء اسلام کا پیغام پہنچایا گیا
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام نصیر آباد کے ضلعی امیر حضرت مولانا بشیر احمد جمالی و امیدوار برائے پی بی 14 اور این اے 254 حاجی نظام الدین لہڑی اور پی بی 13 کے امیدوار حاجی رحمت اللّه جمعیت علماء اسلام نصیر آباد کے ضلعی سینئر نائب امیر حاجی محمد بخش بنگلزئی جمعیت علمائے اسلام تحصیل باباکوٹ کے امیر مولانا غلام قادر لہڑی جمعیت علماء اسلام نصیر آباد کے ضلعی سرپرست و یونٹ توحید آباد کے امیر مولانا در محمد پندرانی چیئرمین یونین کونسل شریف آباد کے چیئرمین مولانا محمد افضل نیچاری مولانا عبد الرازق لہڑی مولانا محمد الیاس لہڑی محمد ہاشم رند مولانا عبد الحمید جتک مولانا عبد القیوم رند مفتی بشیر احمد جتک سالار عبد العزیز زھری مولانا خلیل الرحمن رمادی میر ضیاء الدین لہڑی میر نعیم الدین لہڑی حاجی محمد عباس لہڑی حاجی عبد الستار لہڑی ڈاکٹر محمد عارف لہڑی میر احمد لہڑی و دیگر قائدین موجود تھے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہمیشہ نئے نعروں اور نعروں کے سایہ میں چھپ کر عوامی مینڈیٹ کو سرمایہ کے بنیاد پر حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں عوام کی خدمت عوامی مسائل کو حل کرنا انہیں کے منشور و دستور میں شامل ہی نہیں ہے بس پیسہ لگا کر آنا ہے اور پھر پانچ سال تک کمانا ہے عوام کو چاہیے کہ پچھتر سال کے ناکام تجربے کے بعد صرف ایک بار کتاب کو آزمائیے اور جمعیت علماء اسلام کو ووٹ دیں اور اپنے پسماندگی کے خاتمے کے لیے جمعیت علماء اسلام کو سپورٹ کریں اگر عوام نے ہمیں خدمت کا موقع دیا تو جمعیت علماء اسلام آپ کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتے ہیں اور ان کے بنیادی ضروریات کو ان کے دہلیز پر پہنچانے کا وعدہ کرتے ہیں.
Comments are closed.