محکمہ صحت نصیر آباد اور یونیسیف کے تعاون سے حفاظتی ٹیکہ جات کے شعور آگہی کے حوالے سے اسمبلی حال ڈیرہ مراد جمالی میں ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا

محکمہ صحت نصیر آباد اور یونیسیف کے تعاون سے حفاظتی ٹیکہ جات کے شعور آگہی کے حوالے سے اسمبلی حال ڈیرہ مراد جمالی میں ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا سمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی تھی سمینار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیر آباد ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی ایم ایس ڈاکٹر علی اکبر کھوسہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اجمل خان مندوخیل۔یونسیف نصیر آباد کے کوآرڈینیٹر حیدر زمان جمالی ۔ڈسٹرکٹ کونسل نصیر آباد کے وائس چیئرمین حاجی اللہ بچایا کھوسہ انجمن تاجران کے صدر تاج بلوچ ۔ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نعیم بگٹی ۔ڈبیلو ایچ او کےعبدالقدوس کھیتران۔پیرا میڈیکل اسٹاف کے صدر حاجی فضل محمد کھوسہ ۔ڈی ایس وی ثناء اللہ خان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی سمینار سے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی نے کہاہےکہ اپنی بچوں کو خطرناک مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات ویکسین کو اولین ترجیح دیں صحت مند معاشرے کی تشکیل دینے میں حکومت کے ساتھ کمیونٹی اور لوکل منتخب نمائندوں کا بھی کلیدی کردار ادا ہوتاہے محکمہ صحت یونیسیف کی معاونت سے ای پی آئی پروگرام کے تحت حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو جیسی خطرناک امراض کے روک تھام کےلیے اپنے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہی ہے پیرا میڈیکس اسٹاف ہی ہمارا فرنٹ مین ہوتاہے جن کی محنت اور لگن سے ہی محکمہ ہیلتھ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکتاہے جس کے لیے سب کو اپنے فرائض منصبی نیک نیتی کے ساتھ ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے ہیلتھ کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے یونیسیف کا کردار اہم ہے ہم ان کی کارکردگی کو سہراتے ہیں۔ سمینار سے ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت نصیر آباد حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے موثر عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں عوام اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات ضرور لگوائیں سیمنار سے یونیسف کے کوآرڈینیٹر حیدر زمان جمالی ۔اسسٹنٹ کمشنر اجمل خان مندوخیل ایم ایس ڈاکٹر علی اکبر کھوسہ ڈاکٹر نعیم بگٹی۔انجمن تاجران کے صدر تاج بلوچ ۔پیرا میڈیکل اسٹاف کے صدر تاج بلوچ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حفاظتی ٹیکہ جات بچوں کی صحت اور نشوونما کے لیے مفید ہے حفاظتی ٹیکہ جات کے ذریعے بچوں کو کھانسی۔خناق۔تشنج۔تپادق۔پولیو ۔گردن توڑ بخار سمیت دیگر مہک بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکتاہے والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں کو بیماریوں سے بچانے اور صحت رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی ویکسین کو یقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ کمیونٹی کی سہولت کے لیے آر ایچ سی۔بی ایچ یوز اور سی ڈیز میں بھی ای پی آئی سینٹرز کام کررہے ہیں تاکہ دیہی سطح تک لوگوں کو ان کی دہیلز پر حفاظتی ٹیکہ جات کے لیے آسانی ہو انہوں نے کہاکہ معاشرے کے ہر فرد کو چاہیئے کہ وہ اپنے مستقبل کے ہونہاروں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام پر عمل کریں تاکہ ایک صحت مندمعاشرے تشکیل پاسیکں۔سیمنار کے شرکاء نے محکمہ صحت اور یونیسیف سے کہاکہ اس طرح کے سیمینار یونین کونسلز کی سطح پر بھی ہونے چاہیے تاکہ عوام میں حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے میں شعور اجاگر ہو.

Daily Askar

Comments are closed.