جنوبی کوریا میں15 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک، 14 زخمی

جنوبی کوریا میں15 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7بجکر 15 منٹ پر دارالحکومت سیئول سے تقریباً 24 کلومیٹر جنوب میں گنپو میں واقع 15 منزلہ اپارٹمنٹ کی نویں منزل پر لگی جس سے 50 سالہ شخص ہلاک اور اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی جبکہ دیگر 13 زخمیوں میں سے زیادہ کی عمریں 60 یا اس سے زیادہ ہیں۔ فائر حکام نے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا ، پولیس نے وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

Daily Askar

Comments are closed.