نصیرآباد(رپورٹ چھٹہ خان عمرانی)
پولیس تھانہ خان کوٹ کی اہم کاروائیاں
قتل، اقدام قتل اور لڑائی جھگڑے کے مقدمات میں مطلوب مفرور ملزمان گرفتار کر لیے ۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیر آباد رینج محمد سلیم اور ایس ایس پی نصیر آباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک کے خصوصی احکامات و زیر نگرانی ایس ڈی پی او تمبو امیر جان مگسی ایس ایچ او پولیس تھانہ خان کوٹ سب انسپکٹر مغل خان ڈنڈور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 22/20 بجرم زیر دفعہ 34_324_302 ت پ میں مطلوب ملزم جمیل احمد ولد سچے بخش قوم عمرانی اور دوسرے مقدمات فرد نمبر 53/23 بجرم زیر دفعہ 337A و مقدمہ فرد نمبر 54/23 بجرم زیر دفعہ 186_353_324 میں مطلوب ملزم عبدالوحید ولد اکبر قوم رند کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
Comments are closed.