کوئٹہ 2جنوری :گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ترقیاتی عمل کو موثر بنانے اور اس کے ثمرات کو برقرار رکھنے کیلئے عوام میں احساس ذمہ داری کو فروغ دینا بنیادی اہمیت کا حامل ہے. مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے مصروف عمل نجی اداروں کے درمیان اور ان اداروں کے سرکاری حکام کے ساتھ مربوط اور فعال تعاون و اشتراک کلیدی اہمیت کا حامل ہے. اسطرح نہ صرف اداروں کی کارکردگی موثر انداز میں نظر آئیگی بلکہ مختص فنڈز کے ضیاع سے بھی بچا جا سکے گا. یہ بات انہوں نے عیسٰی خان کاکڑ کی قیادت میں ترقی فاونڈیشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کو ترقی فاونڈیشن کے نمائندوں نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے ادارہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ فلاح و بہبود کی سرگرمیوں میں مصروف نجی ادارے مختلف علاقوں میں چھوٹی چھوٹی اور منتشر انداز میں سکیموں کی بجائے اگر کسی ایک علاقے کو منتخب کر کے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ وہاں عوامی ضرورت کے مطابق سکیموں پر عملدرآمد کریں اور دیگر علاقوں کیلئے رول ماڈل قائم کریں تو اس کے زیادہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں.
Comments are closed.