*(کوئٹہ/2 جنوری، 2023)*
خبرنامہ ۔
*بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خدمات کے اعتراف اور تشکر کے اظہار کے لیے اتھارٹی کے سابقہ فیلڈ آفیسران (ویٹرنری افسران) اور بی ایف اے سے فارغ التحصیل انٹرنز کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بی ایف اے ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں منعقدہ الوداعی تقریب میں سیکرٹری خوراک صالح محمد بلوچ، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر غلام رسول تاج کے علاوہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹرز، سینئر افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ الوداعی تقریب کے انعقاد کا مقصد سابقہ افسران (ویٹرنری آفیسرز) اور انٹرنز کی شاندار کاوشوں اور لگن کا اعتراف کرنا تھا۔الوداعی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری خوراک صالح محمد ناصر نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے لیے ویٹرنری آفیسران کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئےکہا کہ عوام کو معیاری و ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کیلئے اتھارٹی میں فرائض سر انجام دینے والے لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی خدمات قابل ستائش ہیں ، اتھارٹی میں خدمات کی انجام دہی کی اجازت دینے پر ہم لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے شکر گزار ہیں ، امید ہے ویٹرنری آفیسرز محنت اور لگن کے اسی تسلسل کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔سیکرٹری خوراک کا کہنا تھا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی قابل تعریف ہے ، اتھارٹی کی کاروائیوں و مؤثر اقدامات سے فوڈ انڈسٹری اور اشیاء خوردونوش کے معیار میں بہتری آرہی ہے ، اتھارٹی کی ہیومن ریسورس اور ٹیسٹنگ استعداد کار سمیت ادارے کی مجموعی ترقی کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اتھارٹی کے تمام سابقہ افسران نے فوڈ سیفٹی کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے و صوبہ کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے انتھک کوششیں کیں جس پر اتھارٹی کو فخر ہے، ان کی غیر متزلزل وابستگی اور مہارت نے اتھارٹی اور اس کمیونٹی پر ایک انمٹ نشان چھوڑےہیں جسے اتھارٹی ہمیشہ یاد رکھے گی۔بعدازاں تقریب کے مہمان خاص سیکرٹری خوراک محمد صالح بلوچ نے بی ایف اے میں غیر معمولی کارکردگی پر لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور انٹرز کو تعریفی اسناد دے کر تقریب کا اختتام کیا*۔
Comments are closed.