کراچی( ) 4 جنوری 2026 کو ہونے والی کراچی میراتھن میں کراچی یونائیٹڈ رنرز کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ ٹیم ہیڈ زاہد گل کا کہنا ہے کہ تیاری، نظم و ضبط اور خصوصی طور پر ریلے ٹیموں کی کارکردگی سے ہم بے حد مطمئن ہیں اور ان شاء اللہ ہمارے تمام رنرز بہترین مظاہرہ کریں گے جبکہ ریلے ٹیمیں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے گروپ کا نام روشن کریں گی، کراچی کا سب سے بڑا اور منظم رننگ گروپ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بھرپور جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ میراتھن میں گروپ کے تقریباً 80 رنرز حصہ لے رہے ہیں جن میں 15 فل میراتھن، 25 ہاف میراتھن اور 35 فائیو کلومیٹر رنرز اور دو ریلے ٹیمیں بھی شامل ہیں جوکہ بہترین کارکردگی کے مظاہرے کیلئے پر عزم ہیں۔
Comments are closed.