گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے چئیرمین پبلک سروس کمیشن سکندر قیوم کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

پشاور،
2 جون 2023

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے چئیرمین پبلک سروس کمیشن سکندر قیوم کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

گورنر کو چئیرمین پبلک سروس کمیشن نے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2022 پیش کی۔

رپورٹ کیمطابق کمیشن کیجانب سے مختلف صوبائی اداروں میں 2687 بھرتیوں کیلئے سلیکشن کا عمل مکمل کیا۔

پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلٰی تعلیم میں 1900 لیکچررز کی بھرتیوں کیلئے امیدواروں کے انتخابات کا عمل مکمل کیا، رپورٹ

مختلف آسامیون کیلئے 130 قابلیت کے ٹیسٹ منعقد کئے گئے جبکہ 15 ہزار کے قریب امیدواروں کے انٹرویو لئے گئے، رپورٹ

ملاقات میں چئیرمین پبلک سروس کمیشن نے تعلیمی اداروں میں بھرتیوں سے متعلق کمیشن کو بروقت اطلاع فراہم نہ کئے جانے سے متعلق اپنے خدشات کا بھی اظہار کیا

گورنر نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔

گورنر کی چئیرمین پبلک سروس کمیشن کو بھرتیوں کیلئے امیدواروں کی سلیکشن میں مزید شفافیت لانیکی ہدایت

پبلک سروس کمیشن ایک بااعتماد ادارہ ہے جہاں سے صوبہ کے تمام اداروں میں بھرتیوں کیلئے بہترین معیاری امیدواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے، حاجی غلام علی

تعلیمی اداروں میں بھرتیوں کیلئے امیدواروں کے انتخاب میں قابلیت کے معیار میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے، گورنر حاجی غلام علی

تعلیمی اداروں میں بھرتیوں میں شفافیت نہ ہونے سے معیار تعلیم پر گہرا اثر پڑتا ہے، حاجی غلام علی

تعلیمی معیار گرنے سے براہ راست پوری قوم متاثر ہوتی ہے اور قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی، حاجی غلام علی

Daily Askar

Comments are closed.