حکومت سندھ نے عوام کی سفری دشواریاں آسان بنانے کے لئے لیاری ایکسپریس وے پر پیپلز بس سروس کی نان اسٹاپ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی
2 جون 2023
حکومت سندھ نے عوام کی سفری دشواریاں آسان بنانے کے لئے لیاری ایکسپریس وے پر پیپلز بس سروس کی نان اسٹاپ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم ترین اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، ایڈیشنل سیکریٹری ٹرانسپورٹ کرن شیخ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے میمبر منیر میمن، ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس جاوید علی مہر، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز، این آر ٹی سی حکام شعیب احمد، عبدالشکور آرائین اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کی سفری دشواریوں کو کم کرنے کے لئے لیاری ایکسپریس وے پر پیپلز بس سروس کی سروس شروع کی جائے۔
اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر منیر میمن اور ڈی آئی جی ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس جاوید علی مہر نے لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک کی روانی کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔
وزیر ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں، لیاری ایکسپریس وے پر ابتدائی طور پر ٹیسٹ بس چلانے اورلیاری ایکسپریس وے پر بس سروس شروع کرنے کے حوالے سے سروے کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے، اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے پر پیپلز بس سروس چلنے سے باقی سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ کم ہوگا اور سندھ حکومت عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔
شرجیل انعام میمن نے ہدایات جاری کیں کہ 11 جون تک ٹیسٹ بس سروس اور سروے مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
Comments are closed.