اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی کی زیر صدارت ایرانی پیٹرول کی قیمتوں کے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد ڈویژن 02جون
اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی کی زیر صدارت ایرانی پیٹرول کی قیمتوں کے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایس پی گلاب خان شیخ سمیت مختلف منی پیٹرول پمپس کے مالکان شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ سمالانی نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے ایرانی پیٹرول کو مقررہ نرخ پر ہی فروخت کرنے دیا جائے گا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے ساتھ ساتھ ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے یا منی پیٹرول پمپس سیل کئے جائیں گے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی ہدایت دی گئی ہیں کہ ایرانی پیٹرول کو سستے داموں عوام کو فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا قیمتوں کو برقرار رکھنے کےلیے جائزہ بھی لیں گے قیمتوں کی برخلافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ عوام کو ریلیف فراہم کریں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی جو محض اپنے مفادات کی خاطر عوام کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں ان کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھیں گے ریلیف کی فراہمی تک ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

Daily Askar

Comments are closed.