وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران و اہلکاروں کی ترقیاں۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران و اہلکاروں کی ترقیاں۔

180 افسران کو اگلے عہدوں میں ترقی دے دی گئی۔

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی صدارت ڈی ایس پیز کی ترقی کے لئے کمیٹی کا اجلاس۔

کمیٹی نے 06 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی۔

ان کے علاوہ ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی نے 16 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر، 64 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر بنا دیا گیا۔

83 ہیڈکنسٹیبلز کی اے ایس آئی، ایک آفس سپرنٹینڈنٹ کی ایڈمن آفیسر پر ترقی ہوگئی۔

06 آفس سپرنٹینڈنٹ، 4 اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹریز کو ٹائم پے سکیلز کے ذریعے ترقی دی گئی۔

تمام ترقیاں گزشتہ ایک ماہ کے دوران دی گئیں۔

اگلے مرحلے میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی اور کنسٹیبل سے ہیڈ کنسٹیبل کے عہدوں پر ترقیاں دی جائیں گی۔

تمام خالی سیٹوں پر ترقیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کی ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار۔

وزیر داخلہ کی تمام خالی سیٹوں پر بروقت ترقیوں کی ہدایت۔

Daily Askar

Comments are closed.