ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے کہاہے عوام کو علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے

 

ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے کہاہے عوام کو علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے صحت کے شعبے میں ریلیف فراہمی کی بھر پور کوششیں کیئے جائیں گی خضدار سٹی و تحصیلوں میں قائم مراکز صحت میں دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے علاج کی ضرورت کو ہرممکن صورت میں مہیا کیا جانا چاہئے۔ ہسپتالوں میں اسٹاف کو اپنی ڈیوٹیز پر حاضر رہنے کی تلقین کی جاتی ہے کوتاہی برتنے اور غیر حاضر رہنے والے ہیلتھ اسٹاف کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار کے ہسپتالوں کے سربرہان کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں شعبہ صحت کو فعال بنانے کے لئے فیصلے کیئے گئے اور ہسپتالوں میں اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار جمیل احمد کا کہناتھاکہ شعبہ ہیلتھ میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں یہ ایک ایسا شعبہ ہے کہ اس کا براہ راست عوام کی صحت سے تعلق ہے اور عوام کا علاج ہسپتال عملے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے انہیں ہسپتال کے تمام شعبوں کو فعال بنانے اور پرائم ٹائم کی پابندی کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات دی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار جمیل کا مذید کہنا تھاکہ ہیلتھ کے شعبے میں ہسپتال انتظامیہ کو اپنی خدمات ایک جذبے کے تحت ادا کرنے کی ضرورت ہے ہماری یہ خواہش رہنی چاہیے کہ ہسپتال علاج و معالجے کے مراکز بن جائیں اور ڈاکٹرز سمیت تمام اسٹاف میں خداترسی و فرائض نبہانے کی عادت پڑ جائے تاکہ علاج کے لئے آنے والے مریض ریلیف لیکر اور یہاں سے صحت مند بن کر اپنے گھروں کو واپس جائیں۔

Daily Askar

Comments are closed.