اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد علی درانی سےانجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل آغا سید سمیع اللہ شاہ بی این پی کے رہنماءحیدر زمان بلوچ جے یوآئی کے رہنماءغلام علی بادشاہ نے ملاقات کی ملاقات میں پیٹرول پمپ مالکان کے تحفظات اور۔رخنامے پر بات چیت ہوئی۔

اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد علی درانی سےانجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل آغا سید سمیع اللہ شاہ بی این پی کے رہنماءحیدر زمان بلوچ جے یوآئی کے رہنماءغلام علی بادشاہ نے ملاقات کی ملاقات میں پیٹرول پمپ مالکان کے تحفظات اور۔رخنامے پر بات چیت ہوئی۔ جس میں فیصلہ ہوا کہ جو اسٹاک پیٹرول پمپس پر پہلے سے موجود ہے اس لحاظ سے آئندہ تین دن تک فی لیٹر پیٹرول 175روپے میں فروخت کردیا جائیگا اور تین دن بعد دیگر مارکیٹ ریٹس کے مطابق پانچ روپے فائدہ لگا کر فی لیٹرپیٹرل فروخت ہوگا اور جیسے ہی دوسرے اضلاع میں پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو اس میں پیٹرول پمپس مالکان خود پہل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت کم کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزعوامی مطالبے پراسسٹنٹ کمشنر خضدار نے نوٹس لیتے ہوئے ایرانی پمپس پر پیٹرول زیادہ قیمت فروخت کرنے کا سلسلہ روک دیا تھا جس کے بعد اس قام کے شہر کے تمام چھوٹے بڑے پیٹرول پمپس بند ہوگئے تھے اور پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا تھا تاہم ا?ج اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد علی درانی حافظ حمیداللہ مینگل سید سمیع اللہ شاہ حیدرزمان بلوچ غلام علی بادشاہ ٹکری محمد بخش محمد زئی مینگل و دیگر نے مل کر اس مسئلے کو حل کردیا اور مذاکرات کے بعد ایرانی پیٹرول پمپس کھل گئے۔

Daily Askar

Comments are closed.