ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیاتی گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت گوادر میں لوگوں کے صحت عامہ کی فراہمی کے ہرممکن اقدامات کررہی ھے
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیاتی گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت گوادر میں لوگوں کے صحت عامہ کی فراہمی کے ہرممکن اقدامات کررہی ھے ادارہ ترقیات گوادر گوادر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت پرعزم ہےعوام کو صحت کے شعبے میں اعلی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جی ڈی اے کا جدوجہد جاری ہیں گوادر کے عوام کو بہترطبی سہولیات کی فراہمی کے جذبہ کے تحت انڈس ہسپتال گوادر میں طبی خدمات فراہمی کے تحت گوادر میں صحت کے شعبے میں ایک اور احسن اقدام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے ہسپتال گوادر کے زیرانتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹورک نے گوادر کے لوگوں کیلئے ایمرجنسی وارڈز میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت شروع کرنے کی تیاری مکمل کردی ہیں۔ اس جدید سہولت کے ذریعے انڈس ہسپتال کراچی میں موجود اسپیشلسٹ ڈاکٹرز گوادر میں موجود ڈاکٹرز کی رہنمائی کرتے ہوئے مریض کو بہتر سے بہتر علاج کیلئے گائیڈ کریں گے۔یہ سہولت گوادر کے لوگوں کیلئے جی ڈی اے کی طرف سے جدید سہولتوں کی طرف ایک اور سنگِ میل ثابت ہوگا۔اس کا باقاعدہ آغاز چند روز میں آزمائشی مراحل کے بعد کیا جائیگا۔
Comments are closed.