کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی اور پرنسپل بی آر سی پروفیسر حسن اقبال نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے معیاری تعلیم کے ذریعے موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے

 

کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی اور پرنسپل بی آر سی پروفیسر حسن اقبال نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے معیاری تعلیم کے ذریعے موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی آر سی ژوب کے دوسرے بیج کے فارغ التحصیل طلبا کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایس پی عرفان علی اسسٹنٹ کمشنر حافظ طارق وائس پرنسپل نجف حسین ڈائریکٹر بیوٹمز ڈاکٹر عبدالسلام لودھی پروفیسر گل دار علی وزیر پروفیسر محمد نعیم کاکڑ پروفیسر ازمیر خان مندوخیل پروفیسر سردار علی وزیر پروفیسر خورشید شاہ بخاری لیکچرر عبدالصمد ناصر والدین اور دیگر بھی موجود تھے کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی نے کہا کہ بی آر سی ڑوب کا شمار صوبے کے بہترین اقامتی اداروں میں سے ہیں کالج کے طلبا نے مڈل میڑک اور ایف ایس سی کے امتحانات میں صوبے بھر میں ٹاپ پوزیشنیں حاصل کی ہے جو نہ صرف کالج بلکہ پورے ژوب ڈویژن کے لئے ایک اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے معیاری تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ ہمارے صوبے میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کے لئے بی آر سی ژوب جیسے اقامتی ادارے موجود ہے اس حوالے سے بی آر سی ژوب کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے پرنسپل بی آر سی پروفیسر حسن اقبال نے فارغ التحصیل طلبہ کے لئے نیک تمناو¿ں کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی آر سی ژوب معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور مختلف نشیب و فراز کو دیکھتے ہوئے یہ مادر علمی معیاری تعلیم کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے بی آر سی کے طلبا نے اپنی قابلیت کے بل بوتے پر امتحانات میں پوزیشنیں حاصل کی ہے انشائ اللہ طلبا کی تعلیم و تربیت پر آئندہ بھی بھرپور توجہ دیتے رہینگے فارغ التحصیل طلبا کے والدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکے بچوں کوگذشتہ چھ سالوں میں معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا جس پر والدین انتہائی خوش اور مطمئین ہے انکے بچے یہاں سے بہت کچھ سیکھ کر فارغ التحصیل ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سب کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے آج کے الوداعی تقریب میں صوبے کے دور دراز علاقوں سے طلبا کے والدین کی بڑی تعداد میں شرکت ادارے کی بہترین کارکردگی کی واضع ثبوت ہے الوداعی تقریب میں کالج اساتذہ اور فارغ التحصیل طلبا میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

Daily Askar

Comments are closed.