ایف سی ہیڈکوارٹر میوند رائفلز کوہلو میں لیویز ریکروٹس کی آٹھویں بیج کی پاسنگ آوٹ تقریب منعقد ہوئی۔ لیویز کے نئے چاک و چوبند دستوں نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی۔

 

ایف سی ہیڈکوارٹر میوند رائفلز کوہلو میں لیویز ریکروٹس کی آٹھویں بیج کی پاسنگ آوٹ تقریب منعقد ہوئی۔ لیویز کے نئے چاک و چوبند دستوں نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی۔ پاسنگ آوٹ تقریب کا افتتاح تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد مہمانوں نے پریڈ کا جائزہ لیا۔ جائزے کے بعد علم کی موجودگی میں پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس سے حلف لیا گیا۔ پریڈ کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا۔ نئے لیویز کے 02 کمپنیوں کی جانب سے مارچ پاسٹ کیا گیا۔ پہلے کمپنی کو شہید میجر جواد کے نام سے منسوب کیا گیا جب کہ دوسرے کمپنی کو شہید کپٹین فہد کے اعزاز سے منسوب کیا گیا۔ پریڈ نے فلیگ مارچ کیا اور مہمانوں کو سلام پیش کیا۔ جس کے بعد لیویز کیویک رسپانس فورس نے اپنے ڈسپلے کا مظاہرہ کیا۔ لیویز کیو-آر-ایف کے ٹیم کو شہید لیویز سپاہی محمد اسلم کے نام سے منسوب کیا گیا۔ پریڈ کے بعد مہمان خصوصی لیویز ڈائریکٹر آپریشنز میر وائس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروقار پاسنگ آوٹ تقریب کا حصہ ہونا میرے لئے باعث افتخار ہے۔ انھوں نے کور کمانڈر بلوچستان اور آئی جی ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیویز ریکروٹس کو بنیادی اور جدید تربیت سے آراستہ کرنے کیلئے ہم ان کے مشکور ہیں۔ صوبے میں بلوچستان لیویز فورس اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی ہر مشکل میں سینہ تانے کھڑے ہیں۔ بلوچستان لیویز فورس جس نصب العین کے تحت وجود میں آئی آج بھی اس نصب العین کے تحت اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ بلوچستان کے چپے چپے کونے کونے میں بلوچستان لیویز فورس کے اہلکاران سینہ تھانے کھڑے ہیں۔ نئے ریکروٹس بلوچستان لیویز فورس کے روایات کے امین اور بلوچستان کے ناموس کے ترجمان ہیں انھوں نے ریکروٹس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج سے آپ اہلکاران اپنی زندگی کا نیا سفر اس پروفیشنل فورس کے ساتھ شروع کررہے ہیں جو کے ماضی کی تاریخ میں ایک خوبصورت اور مثبت پہچان رکھتی ہے آپ نے بہت محنت اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بنیادی کورس مکمل کیا۔ یہ کورس ناصرف نئے ریکروٹس کی پروفیشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا بلکہ مستقبل میں چیلنجز کا دلیری سے سامنا کرنے میں اہلکاران کی مدد کریگا۔تقریب سے کمانڈنٹ میوند رائفلز عاطف عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ریکروٹس کو بنیادی کورس مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انکی عمدہ کارکردگی کیلئے دعاگو ہوں۔میں ایف سی لیویز اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے ان جوانوں کو بہترین سے بہترین تربیت فراہم کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ بلوچستان لیویز فورس کے اہلکاران اپنے روایات اور تاریخ کی پاسداری کرتے ہوئے ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑے رہینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ مہمانوں کے خطاب کے بعد کیویک رسپانس فورس نے عملی مشکوں کا مظاہرہ کیا۔ وی۔آئی۔پی پروٹیکشن ڈیمو پیش کیا گیا جس میں وی۔آئی۔پی آفیشلز پر حملے کی صورت میں ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا۔ لیویز کیو-آر-ایف نے کمپاﺅنڈ کلیرنس اور ٹرننگ/مووینگ آپریشنز کا بھی مظاہرہ کیا۔ پاسنگ آﺅٹ کے موقع پر لیویز کیو-آر-ایف اہلکاران نے ایس ایم جی، ایل ایم جی، آر پی جی کی فائرنگ کا بھی مظاہرہ کیا جبکہ تقریب میں کمانڈنٹ میوند رائفلز کوہلو، ڈائریکٹر آپریشنز میر وائس،ڈپٹی کمشنر کوہلو اعجاز جعفر، قبائلی رہنما میر نثار مری، باز محمد مری، سیاسی و قبائلی عمائدین، سرکاری آفیسران اور ریکروٹس کے خاندانوں نےشرکت کی۔دوران ٹریننگ پریڈ، فائرنگ اور دیگر مرحلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے لیویز جوانوں کو اعزاز سے نوازا گیا پاسنگ آﺅٹ کے بعد مہمانوں نے ریکروٹس کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔ تقریب کے اختتام کے بعد مہمانوں اور ریکروٹس کیلئے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Daily Askar

Comments are closed.