ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ اور ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم کے افسران، ضلعی خزانہ آفیسر اور کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی

 

ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ اور ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم کے افسران، ضلعی خزانہ آفیسر اور کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کے لئے اہم اور سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وہ دس اسکول جن کی عمارت موجود نہ ہونے کی وجہ سے بند تھے انھیں یونیسیف کی مدد سے اسٹرکچر فراہم کر کے فعال کردیا گیا ہے اسکے علاوہ جو اساتذہ محکمہ تعلیم کے مختلف دفاتر یا دوسرے اسکولوں میں اٹیچ تھے ان کی اٹیچمنٹ ختم کرکے انھیں بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی جائے تعیناتی پر حاضر ہو جائیں انکا کہنا تھا کہ اساتذہ کی کمی کے باعث غیر فعال سکولوں کو بھی فعال کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں دیگر اہم مسائل اور انکے حل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Daily Askar

Comments are closed.