خود کو ضلعی افسر ظاہر کرکےجرمانے کے عیوض‌پیسے لینے والا فراڈیاگرفتار

 

خود کو ضلعی افسر ظاہر کرکےجرمانے کے عیوض‌پیسے لینے والا فراڈیاگرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق خود کو انتظامی آفیسر ظاہر کرکے دکانداروں کو بلیک میل اور ان سے پیسے بٹورنے والا فراڈیا گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کا کہنا ہے کہ کافی دنوں سے شکایات موصول ہورہی تھی کہ ایک شخص خود کو کبھی اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور کبھی مجسٹریٹ ظاہر کرکے دکانداروں کو بلیک میل اور جرمانے کے عیوض ان سے رقوم ہتھیا رہا ہے.ان شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے ایک دکاندار کی مدد سے مذکورہ شخص کو دھرلیا جسکی شناخت عبدالشکور کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار شخص کو مقامی پولیس کے حوالے کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا تاجر ایسے بلیک میلرز کیخلاف فوراً شکایت کریں انتظامیہ کسی بھی تاجر کو بلاوجہ تنگ نہیں کرتی۔

Daily Askar

Comments are closed.