اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے 36 مختلف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 7381.9 کلوگرام چرس 38.21 کلو گرام ہیروئن، 69.05 میتھ ایمفیٹامائن ( آئس)، 1.2 کلوگرام ایمفیٹامائن، 5509.7 کلوگرام افیون 45.965 کلوگرام کرسٹل، 129 کلوگرام افیڈرین اور 2309 لٹر سلفیورک ایسڈ قبضے میں لے لیا اور 15 منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کا روائیوں میں منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 8 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کی یہ کاروائیاں بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، دالبندین ، قلعہ عبداللہ، پنجگور، تربت، نوکنڈی ، پشین، پسنی ، گوادر اور پاک افغان بارڈر کے علاقہ میں کی گئیں۔ برآمد کردہ منشیات کی مالیت 810 ملین روپے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکن ڈالرز میں 228 ملین ڈالر بنتی ہے۔تمام مقدمات انسداد منشیات قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے اور معاشرے کو منشیات سے پاک اور صحت مند بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان *منشیات سے پاک پاکستان* کی تشکیل کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کراس مشن کو جاری رکھے گی۔
Comments are closed.