پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین محمود خان اچکزئی نے عنایت اللہ کاریز گلستان میں عید الضحٰی کے آخری روز پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے اور اس ملک بچانے کا واحد راستہ تمام اقوام کی حقوق تسلیم کرنا ہوگا
گلستان۔ سردار محمد خوندئی
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین محمود خان اچکزئی نے عنایت اللہ کاریز گلستان میں عید الضحٰی کے آخری روز پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے اور اس ملک بچانے کا واحد راستہ تمام اقوام کی حقوق تسلیم کرنا ہوگا ہرنائ میں کوئلے کے گاڑیوں کے ذمہ دار حکومت ہیں اور اربوں روپے امن کے نام پر کانوں والوں سے وصول کرتے ہیں مگر پھر بھی امن و امان میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ ماما کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ صوبہ پشتون بلوچ کا مشترکہ صوبہ ہیں آزادی کے نام پر پشتنونوں کے نقصان کرنے کا کسی کو اجازت نہیں دینگے اور نہ ہی آزادی ایسے اقدامات سے حاصل کی جاسکتی ہے اگر بلوچ مشترکہ صوبہ میں آمن سے رہنا چاہتے ہیں تو بسم اللہ اور اگر نہیں تو پھر ہم الگ صوبہ بنانے میں حق بجانب ہونگے پشتونخوا میپ کا افغانستان کے متعلق موقف واضح ہے کہ افغانستان مزید جنگوں کا متحمل نہیں ہوسکتا طال بان اور دیگر تمام تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آپس میں بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں دنیا کے استعمال قوتوں کے ارادے اس سرزمین میں موجود لال و جواہرات اور دوسرے ذخائر کیلئے نیک شگون نہیں استعماری قوتیں ایک بار پھر افغانستان میں جنگ کے لئے صف بندی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پشتونخوا میپ کے کارکن اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور ایک بہترین تنظیم بنائیں خان شہید نے اس سرزمین پر تنہا انگریزی استعمار کیخلاف جدوجہد کی ہم جو بھی ہے وہ اپنے اکابرین کے مرہون منت سے ہیں
Comments are closed.