صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی 13 جولائی کچھی کینال، سوئی بلوچستان میں حملے میں شہید ہونے والے سپاہی محمد ناصر کے والد سے فون پر بات چیت

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 13 جولائی کچھی کینال، سوئی بلوچستان میں حملے میں شہید ہونے والے سپاہی محمد ناصر کے والد سے فون پر بات کی اور شہید کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہید کی وطن کیلئے خدمات، فرض سے لگن اور حب الوطنی کو سلام پیش کیا۔ صدر مملکت نے قوم کی جانب سے شہید کے خاندان کو سلام پیش کیا اور شکریہ ادا کیا۔ شہید کے والد نے ضلع بھکر میں سرکاری سکول کا نام سپاہی محمد ناصر شہید کے نام پر رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے شہید کیلئے بلندی درجات، اہل ِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Daily Askar

Comments are closed.